پشاور: (دنیا نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں جرگے کے عمائدین سے کامیاب بات چیت کے بعد بنکرز کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زوبیر ہندل کے زیر نگرانی بالش خیل اور خار کلی میں مزید دو بنکرز مسمار کر دئیے گئے، مجموعی طور پر اب تک چھ بنکرز مسمار کئے گئے۔
بنکرز کے خلاف آپریشن جرگے کے عمائدین کی موجودگی میں کیا گیا، اس موقعے پر سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جو بنکر اونچائی پر بنائے گئے ہیں، انہیں بارودی مواد سے تباہ کر رہے ہیں اور جہاں گاڑی کی رسائی ممکن ہے، وہاں بنکرز کو مشینری کی مدد سے گرایا جائے گا۔