سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

Published On 14 January,2025 11:08 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری استعمال کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، مرکری کے استعمال سے علاقے میں پانی زہر آلودہ ہوتا جا رہا ہے، مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی ہے۔

عدالت نے محکمہ معدنیات کے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا جس کے بعد عدالت نے سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔