کُرم کانوائے کی نقل وحمل بارے ہنگو انتظامیہ کا کمشنر کوہاٹ کو خط

Published On 13 January,2025 08:51 pm

ہنگو :(دنیا نیوز) کُرم کانوائے کی نقل وحمل حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہنگو نےکمشنر کوہاٹ کو خط لکھا دیا۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کو کُرم کانوائے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی، ضلع کرم کیلئے غذائی اجناس کے قافلے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ ٹرک ضلع ہنگو سے گزرتے ہیں لیکن نقل وحرکت کےحوالے سے ضلعی انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں دی جاتی،اطلاع نہ کرنے کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

خط کے متن مزید کہا گیا کہ معلومات فراہمی سے ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کی محفوظ نقل و حمل کے لیے ضروری انتظامات کر سکے گی۔