ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل شروع نہ ہو سکا

Published On 13 January,2025 01:20 pm

پشاور : (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ کی واضح ہدایات کے باوجود کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل شروع نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق مقامی قبائل کی جانب سے مزاحمت اور انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی نہ کرانے پر بنکرز مسماری کا معاملہ تاخیر کاشکار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزبوشہرہ ، بالش خیل اور خار کلی میں دونوں متحارب قبائل کے بنکرز کو مسمار کیا جانا تھا۔

دوسری جانب مندور ی میں دھرنے اور راستہ کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کا دوسرا قافلہ پارا چنار روانہ نہ ہوسکا ، پارا چنار میں گیس،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹل کے مقام پر 80سے زائد سامان سے لدھے ٹرک پارا چنار روانگی کیلئے راستہ کلیئرہونے کے منتظر ہیں۔