پشاور: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں قیام امن کے لیے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی کام شروع، بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسین کو خط لکھ دیا۔
خط میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بنکرز کے خاتمے کے لیے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسین کی موجودگی ضروری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے خط میں کہا کہ بنکرز بالش خیل اور کر کلی میں تباہ کئے جائیں گے۔