ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری، ہر طرح حسین نظارے

Published On 10 January,2025 04:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے۔

پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، گلگت بلتستان، کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آگیا، لہہ میں پارہ منفی 13،استور میں منفی 12 رہا۔

گوپس، کالام ، سکردو منفی 9، بگروٹ، ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، قلات، گلگت منفی 5، کوئٹہ، منفی 4، دیر اور راولا کوٹ میں منفی 3 رہا۔