پشاور:(دنیا نیوز) پشاور میں گھر کی خستہ حال گھر کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ، چار افراد دب کر زخمی ہو گئے۔
واقعہ تخت آباد روڈ شالم پل کے قریب پیش آیا ، جہاں گھر کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی، جس سے گھر میں موجود تمام افراد دب گئے جبکہ ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جہاں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے مرنے والے بچے اور چار زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کا ہسپتال میں علاج ومعالجہ جاری ہے ،ناخوشگوار واقعہ سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔