کُرم میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈی سی پر حملے کا مقدمہ درج

Published On 05 January,2025 06:13 pm

پشاور:(دنیا نیوز) کُرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ ضلع میں دفعہ144 نافذ کردی گئی۔

ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او احمدی شمع کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ ڈی سی کُرم صدی سے بگن آرہے تھے، 25 کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ڈی سی کُرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع کُرم میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، اقدام امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث نافذ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، موجودہ صورتحال سے شرپسند فائدہ اٹھا سکتے ہے، فیصلے کا نفاذ آج سے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ نے ضلع کٰرم میں دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔