پشاور :(دنیا نیوز) پارا چنار کیلئے جانے والے 45ٹرکوں کے کانوائے میں 20ٹرکوں کی کلیئرنس نہ ہوسکی ۔
کلیئرنہ ہونے والے 20ٹرکوں کو چھپری چیک پوسٹ سے واپس ٹل بھیج دیا گیا، 25ٹرکوں کے کانوائے کو پولیس اور ایف سی کی حفاظت میں پاراچنار روانہ کیا گیا، کل مزید 40سے 50ٹرکوں پارا چنار اور 30ٹرکوں کو علیزئی روانہ کیا جائے گا،پارا چنار جانے والے 25ٹرکوں میں غذائی اشیاء اور ادویات شامل ہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں اب تک 4بنکرز کو انتظامیہ نے بارود سے مسمار کردیا ہے، لوئر اور سینٹرل کرم سمیت دیگر علاقوں میں مجموعی طورپر 700سے زائد بنکرز قائم ہیں، مقامی جرگہ کے ساتھ اسلحہ کی حوالگی کے طریقہ کار کیلئے کل تک بات چیت کا عمل مکمل ہوجائے گا۔