گوشوارے جمع نہ کرانے کا معاملہ، 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

Published On 16 January,2025 03:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 ارکین کو معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر عبدالقدوس اورسینیٹر قاسم کی رکنیت معطل کردی گئی، قومی اسمبلی کے 16 اور پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل ہو گئی۔

خیبرپختوانخوا اسمبلی کے 33 ، سندھ اسمبلی کے 15 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے۔