پشاور:(دنیا نیوز) ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کے پی اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔
رکنیت معطل ہونے والوں میں 26 حکومتی اراکین بھی شامل ہیں ، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی اور عدنان قادری کی رکنیت بھی معطل کردی گئ۔
علاوہ ازیں مشیر صحت احتشام علی اور معاون خصوصی امجد علی کی رکنیت بھی معطل ہے ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔