بغاوت ہو یا کرپشن، کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملےگی:طلال چودھری

Published On 17 January,2025 05:03 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ بغاوت ہو یا کرپشن، کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملےگی۔

طلال چودھری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکیس میں مختلف حیلے بہانے کیے، 190ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔

انہوں نے کہا کہ بغاوت ہویا کرپشن،کسی بھی شخص کومعافی نہیں ملےگی، کیس میں تمام قانونی مراحل کومکمل کیا گیا، تحریک انصاف نے کیس میں ہرقسم کے تاخیری حربےاستعمال کیے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ غلامی نامنظور کہنے والے امریکا سے مدد مانگتے رہے، پی ٹی آئی دورمیں کرپشن کے تمام تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےاس جج اورعدالت پر اعتماد کا اظہارکیا تھا، باقی کیسزکا فیصلہ بھی میرٹ پرہونا چاہیے، پی ٹی آئی نےاپنی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا۔