شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان کی ملاقات

Published On 16 January,2025 11:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔