اسلام آباد:(دنیا نیوز) اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کےلیےسب کومل کربات کرنا ہوگی۔
اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی،شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی محمود اچکزئی نے اکٹھے ہونے کے لیے دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کواکٹھا کرکےایک لائحہ عمل بنایا جائےگا، بانی پی ٹی آئی کوسزا پوری عدلیہ پرکالا دھبہ ہے، وزرا تو پہلے سے سزا کے بارے بتا رہے تھے، ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ظلم کےنظام کےخلاف سب کو رول آف لا، آئین کی بالادستی کے لیے اکٹھا ہونا ہو گا، ملک میں مایوسی کےبادل چھائے ہوئے ہیں، آج کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ہمارا ایک ہی ایجنڈا ملک میں آئین کی بالادستی ہے، شاہدخاقان عباسی کےانتہائی مشکورہیں۔
دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کےلیےسب کو مل کربات کرنا ہوگی، اگرملک آئین کےمطابق نہیں چلےگا توسیاسی انتشارختم نہیں ہوگا۔
علاوہ ازیں محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کےدن بانی پی ٹی آئی کی سزا کی بری خبر ملی۔