ڈی چوک احتجاج: عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع

Published On 17 January,2025 11:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کوہسار میں 3، تھانہ نون میں 2 ، مارگلہ، آبپارہ اور ترنول میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔