فیصلہ بار بار مؤخر کرنے سے واضح تھا بانی کو انصاف نہیں ملے گا: بیرسٹر سیف

Published On 17 January,2025 02:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے فیصلہ بار بار مؤخر کرنے سے پہلے ہی واضح ہو چکا تھا بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہیں ملے گا۔

القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ’’انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار‘‘ پر آج مہرِ تصدیق ثبت ہوگئی، تین بار فیصلہ مؤخر کرنے سے انصاف کا جنازہ نکال دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مقدمے میں سزا سنانا انتہائی افسوسناک ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، جعلی مقدمات کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا حوصلہ پست نہیں کیا جا سکتا، باقی مقدمات کی طرح یہ جعلی مقدمہ بھی اپنے انجام کو پہنچے گا۔