کوئٹہ : ضمانت کے بعد ایم پی او کے تحت چیئرمین وائے ڈی اے اور ساتھی دوبارہ گرفتار

Published On 18 January,2025 04:31 pm

کوئٹہ( دنیا نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور سابق چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں کو چند روز قبل ڈی جی صحت پر مبینہ حملے کے مقدمے مں گرفتار کیا گیا تھاعدالت سے آج ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی اس مقدمے میں ضمانت منظور کرلی ۔

ضمانت ملنے کے بعد دونوں ڈاکٹروں کو 3 ایم پی او کے تحت 30 یوم کے لیے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

خیال رہے 3ایم پی او کے تحت ان کے گرفتاری کا حکم ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے جاری کئے ہیں۔