ملکہ کوہسار اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 17 January,2025 01:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا، گلگت بلتستان میں کڑاکے کی سردی پڑی۔

لہہ میں درجہ حرارت منفی بارہ، سکردو میں منفی دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مری میں برفباری نے موسم حسین بنادیا، بلوچستان میں بھی شدید سردی پڑی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا، قلعہ عبداللہ میں بھی برفباری ہوئی۔

آزاد کشمیر میں وادی نیلم، باغ اور دیگر علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔