فون ٹیپ، آڈیو لیکس: بانی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Published On 18 January,2025 07:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے، آڈیو لیکس ہونے کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

جسٹس امین الدین خان 21 جنوری کو چیمبر میں سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر کرامت بھنڈاری چیمبر میں پیش ہوں گے۔

عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کی کال ریکارڈنگ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی یا کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے 2022 میں درخواست دائر کی تھی، رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی تھی۔