190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار

Published On 18 January,2025 10:38 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 وکلا اپیل دائر کریں گے، وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

وکلاء نے وکالت نامے ملزمان سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دیئے، جیل حکام ممکنہ طور پر وکالت نامے پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔

منگل 21 جنوری کو اپیل دائر ہونے کا امکان ہے، وکیل خالد یوسف چودھری نےبتایا کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے اندر نہیں جانے دیا گیا۔