پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہوئی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ غلط اور صحیح جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب پتہ چلے گا کہ حکومت مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا، کرم میں امن و امان کی صورت حال کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متحرک ہیں، ملاقات جو بھی ہوئی ہے، آگے نتائج آئیں گے۔