پارلیمانی شفافیت اور کھلے پن پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی

Published On 21 January,2025 05:11 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پارلیمانی شفافیت اور کھلے پن پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

جائزہ رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کا فریم ورک مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا، سینیٹ، قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کاجائزہ لیا گیا، کچھ ویب سائٹس نے کافی معلومات دیں جبکہ دیگرمعیار پر ہی پورا نہیں اتریں۔

فافن رپورٹ کے مطابق  آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائٹ نے 69فیصد عمل کیا، پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد جبکہ قومی اسمبلی نے 61فیصد عمل کیا، کےپی اسمبلی نے51، سندھ اسمبلی نے40، بلوچستان اسمبلی نے38 فیصد عمل کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمانی ویب سائٹس گزشتہ2 دہائیوں میں واضح ارتقائی عمل سےگزریں، اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک مرکز کے طور پر اُبھریں۔

فافن نے تجویز دی ہے کہ پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت بڑھانےکیلئے مزید اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کے خلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔