سینیٹ اجلاس منگل کو شام 4 بجے ہوگا، 13نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 13 January,2025 09:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈنے میں ٹیکس قوانین ترمیم بل پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات پیش ہوں گی، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2025 ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کےقبائلی اضلاع کےلئے 8 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ کےاجراء پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہوگا، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز گرانٹ پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، پی آئی اے طیاروں کے گراؤنڈ کرنے پر شیری رحمان توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی ۔

علاوہ ازیں چار قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینز مختلف امور پر رپورٹس پیش کریں گے ، سال 2022 کی این ایف سی ایوارڈز پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔