بوسٹن: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی امریکا میں کامیاب سرجری ہوئی ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی امریکا میں زیر علاج ہیں، ان کی امریکا کے شہر بوسٹن میں کامیاب سرجری ہوئی۔
پاکستانی ڈاکٹرز نے صادق سنجرانی کی ٹانگ میں بڑی رگ میں بلڈ کلاٹ کی سرجری کی۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بڑی رگ میں بلڈ کلاٹ کی تشخیص 2018ء میں ہوئی تھی، انہیں ٹانگ میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔