9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

Published On 21 January,2025 11:36 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج (بروز بدھ) اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں ۔

پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔

خیال رہے سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔