موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

Published On 23 January,2025 02:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہریوں کی حفاظت کے لئے سی ٹی او لاہور نے اہم فیصلہ کیا ہے، موٹر سائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق آج سے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی لگائے گا۔