اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے ہو گا، اجلاس میں نگران دور کی زیر التوا قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی بنچ کے قیام کی قرارداد منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔