شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت کی ملاقات

Published On 24 January,2025 06:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر ووگر مصطفائیف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس میں مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔