گجرات: (دنیا نیوز)گجرات میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق ہو گئی جبکہ دلہا ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ زمیندار ارسلان رفیق گزشتہ روز 23سالہ ظل ہما کو بیاہ کرلایا تھا،ولیمہ کے روز نوبیاہتا جوڑا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد کمرے سے نہ نکلا،جس پر اہلخانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
غسل خانے میں لگے گیس سلنڈر سے لیکج کے باعث دونوں بے ہوشی کی حالت میں ملے،جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دلہن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ دلہا کو طبی امداد دی جارہی ہے۔