صحافتی تنظیموں کا متنازعہ پیکا قانون کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان

Published On 30 January,2025 07:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صحافتی تنظیموں کا متنازعہ پیکا قانون میں ترامیم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کل جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے: فیک نیوز واچ ڈاگ

یوم سیاہ پر ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر سہ پہر ساڑھے 3 بجے سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔

لاہور پریس کلب میں بھی 31 جنوری کو 2:30 بجے دوپہر یوم سیاہ منایا جائے گا اور سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔