کیگالی: (دنیا نیوز) جمہوریہ کانگو میں باغیوں کے قبضہ کے بعد پاکستانی خاندان محصور ہو گئے، پھنسے ہوئے افراد میں سے 9 شہری بارڈر کراس کر کے روانڈا پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مزید 8 پاکستانی بھی بارڈر کراس کرکے روانڈا پہنچ رہے ہیں، کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پر باغیوں کے قبضے سے 50 پاکستانی محصور ہوچکے ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستانی شہریوں نے "دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان خطرے میں ہے، کوئی مدد گار نہیں، ہم اپنی جگہوں میں محصور ہیں، باہر نہیں نکل سکتے۔