ایران نے مذاکراتی وفد کو عمان بھیجنے کی تردید کردی

Published On 18 June,2025 08:53 pm

مسقط: (دنیا نیوز) ایران وزارت خارجہ نے مذاکراتی وفد کو سلطنت عمان بھیجنے کی تردید کردی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم مسقط بھیجے کی اطلاعات درست نہیں، ایران نے کسی مذاکراتی ٹیم کو عمان نہیں بھیجا۔

قبل ازیں غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے وفد کو عمان کے دارالحکومت مسقط بھیج دیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ ایران گورنمنٹ اور معراج ائیر لائن کے دو طیارے ایران سے اڑ کر جاتے دیکھے گئے، سول ایوی ایشن کے مطابق ایران گورنمنٹ پرواز کے طور پر ائیر بس 321 طیارے نے مسقط لینڈ کیا ہے۔