آرٹیکل200ججز ٹرانسفر کا اختیار دیتا، 10فروری کو سب سامنے آیا جائے گا: عقیل ملک

Published On 31 January,2025 10:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آرٹیکل200ججزکےٹرانسفرکا اختیاردیتا، 10فروری کو سب سامنے آیا جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ دس فروری کوجوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، میڈیا پر خبر دیکھی ہے کہ لاہورہائیکورٹ سے کوئی جج لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل200ججزکےٹرانسفرکا اختیار دیتا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت کسی بھی جج کے حوالے سےحتمی بات نہیں کر سکتا، دس تاریخ کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں مشاورت میں کوئی قباحت نہیں ہے، رولزبننےہیں،جوائنٹ ایکشن کمیٹی بیٹھےاورڈرافٹ لیکرآئے، وزیراعظم شہبازشریف ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گے، کمیٹی تمام معاملات پرسیرحاصل ڈسکشن بھی کرےگی، تمام ترمعاملہ واپس پارلیمنٹ میں بھی لایا جاسکتا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ نومئی کےحوالےسےتمام ثبوت بلیک اینڈ وائٹ موجود ہے، امریکا سے کبھی کال نہیں آنی، الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا سر اور پیر نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ڈیڈلائن پی ٹی آئی نےخود دی تھی، عوام کے سامنے ہے کہ مفاہمت سے مزاحمت کی سیاست پر کون آیا۔