جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری

Published On 01 February,2025 12:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرح جمشید، انعام اللہ، قاضی جاوید ، عبدالفیاض، محمد اورنگزیب، سبط اللہ خان، صادق علی ، صلاح الدین، مدثر امیر اور طارق آفریدی کے ناموں کی بطور ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھے تھے۔

خط میں ججز نے کہا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے۔