پشاور:(دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی عاطف خان اور عون چودھری کی ملاقات، پی ٹی آئی کےسینئر رہنمانےملاقات کی تصویرپارٹی کےواٹس ایپ گروپ میں شیئرکی۔
ذرائع کے مطابق عاطف خان کی عون چودھری سےملاقات پروزیراعلیٰ سمیت پارٹی رہنماوں نے شدید تنقید کی ہے۔
اس حوالے عاطف خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خفیہ نہیں دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی، اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کے لیے گیا تھا، عون چودھری سے آمنا سامنا ہوا تو کسی نے تصویر بنا لی۔
دوسری جانب عاطف خان کی بات سے گروپ میں شامل دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا، جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ورکرزاور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کو ناپسندیدہ سمجھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عون چودھری نے ہمارے لیڈراور ان کی اہلیہ کےخلاف گواہی دی تھی۔