پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈا پور نے ہسپتال انتظامیہ سے سعید منان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ نامساعد حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر کرم کی ضلعی انتظامیہ خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔