اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کوچھ نکات پرمشتمل خط لکھا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اگرخط نہیں ملا تومل جائےگا، بانی پی ٹی آئی نےخط میں ادارے کواون کیا ہے،عمران خان نےخط میں کچھ نہیں مانگا۔
انہوں نے کہا کہ خط لکھنا بانی پی ٹی آئی کا ذاتی فیصلہ ہے،ان کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے، عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے۔
سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےچھ نکات پرمشتمل خط لکھا ہے،عمران خان نے کہا یہ ملک اورفوج بھی میری ہے، نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنےکنسرن کا اظہارکیا ہے، سکیورٹی ذرائع کا جواب غلط اورٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔