پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیاں، پی ٹی آئی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیاں، پی ٹی آئی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹیرینز کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر منحرف اراکین پارلیمنٹ کی سماعت ہوگی۔

پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے والے اراکین بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

اسد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سینیٹر عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اورسیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔