بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا

Published On 05 February,2025 09:55 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔

اسمبلی سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و تر قیات اور محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

اعلامیہ میں مینگوادر میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندوں کے مالی امداد کی بابت توجہ دلاﺅ نوٹس اور پشین سے منشیات تدارک سینٹر کے قیام کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ژوب کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایچ اے کے اقدامات سے متعلق اور ماہی گیروں کے لئے ماہی گیر کارڈ کی فراہمی سے متعلق بھی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔