واشنگٹن: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو خصوصی دعوت پر امریکا پہنچے ہیں، روایتی ناشتے میں دنیا بھر کے اہم سیاسی رہنما اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کی اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، آئندہ ماہ بلاول بھٹو چین اور یورپ کے دورے پر بھی جائیں گے۔