پشاور: 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پاراچنار کیلئے روانہ

Published On 09 February,2025 10:55 am

پشاور: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پاراچنار کیلئے روانہ ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امدادی سامان میں اشیاء خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے، قافلہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی قافلے میں موجود ہیں، قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔