وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ

Published On 10 February,2025 02:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پیکا پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے، وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا، یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی بھی وقت ترمیم کرے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر سب کسی بات پر متفق ہوئے تو اس کو مناسب انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔