لاہور: (دنیا نیوز) ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 3 روزہ دورہ پیرس کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع نےبتایا کہ مودی نے پاکستان حکومت یا عوام کیلئے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نیو دہلی سے پیرس گئے۔
مودی کا خصوصی طیارہ "انڈیا ون" لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا۔
بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا، نریندر مودی کے طیارے نے لگ بھگ 41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان کی فضائی حدود بند ہے، بھارتی وزیر کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔