سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی

Published On 06 February,2025 07:12 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی۔

ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جاسکیں گے، سعودی محکمہ سول ایوی ایشن نے خط لکھ کر تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی قرار دی تھی جبکہ پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کے باعث عمرہ زائرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے۔