پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط

Published On 03 February,2025 06:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

اس معاہدے کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، دیگر اعلیٰ حکام اور سعودی وفد نے شرکت کی۔

معاہدوں کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی درآمد کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض دیا جائے گا۔

یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہیں۔