اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلئے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔