پشاور:(دنیا نیوز) ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا انفارمیشن سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق خرم ذیشان ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تعینات کیا گیا۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔