پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس

Published On 18 February,2025 02:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کے پہلے باضابطہ اجلاس ‌کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی کی صوبائی تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی اور دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی غورو خوض کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان جب بھی حکم دیں گے خیبرپختونخوا فرنٹ فٹ سے لیڈ کرینگے۔

جنید اکبر خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے۔