پشاور:(دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں ہے، پارٹی میں کسی کے آنےیا ناراض ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے،پی ٹی آئی متحد ہے، عمران خان کال دیں گے تو سب باہرنکل آئیں گے، وہ جس کو چاہیں جیل میں بلا سکتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہےشیرافضل مروت بارےکسی نے عمران خان کو مس گائیڈ کیا ہو، پارٹی میں سب ڈسپلن کے پابند ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کوبھی پارٹی ڈسپلن پرعمل کرنا چاہیے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے، علی امین گنڈا پوراورجنید اکبرایک پیج پر ہیں، پارٹی کو چاہیے چھوٹےموٹے اختلافات کو ختم کرے۔