سیہون: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں حادثات کی مذمت کرتا ہوں، حادثات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔
مزار قلندرؒ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے، ملک و صوبے کی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری دنیا سے زائرین سیہون آئے ہیں، 25 لاکھ سے زائد زائرین سیہون آئے، کچھ حادثات ہوئے تھے وہ روڈ نامکمل ہونے کی وجہ سے ہوئے، قلندر کے سائے میں کھڑا ہوں کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیہون سے جامشورو تک سڑک 134 کلومیٹر وفاق نے بنانا تھی، 2017 میں سندھ حکومت نے 7 ارب دیئے مگر ابھی تک روڈ مکمل نہیں ہوئے، سیاسی بیانات جاری ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پیسے دیئے، وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ سندھ کے روڈ بنائے۔